ابنا: ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ حاصل کرنے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر پٹرولیم نے تہران میں تیل گیس اور پیٹروکیمیکل کی اٹھارہویں بین الاقوامی نمائش کے موقع ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ اوپیک کے منشور کے مطابق اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ تین سال کے لیے ہوتا ہے اور اس میں مزید تین سال کی توسیع کی جا سکتا ہے۔ موجودہ سیکرٹری جنرل نے یہ عرصہ گزار لیا ہے اور تنظیم کے ارکان کے اتفاق رائے سے اس میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ اس عہدے کے لیے سعودی عرب کے امیدوار اس وقت اوپیک کے سیکرٹریٹ میں ایک اور عہدے کے امیدوار بن گئے ہیں، کہا کہ ایکواڈور نے اس عہدے کے لیے عدم دلچسپی ظاہر کر دی ہے اور ایران اور عراق اس عہدے کے حصول کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲